فیصل مسجد پارکنگ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، غیر قانو نی کھو کھے مسمار

20 جولائی ، 2024

اسلام آ باد (نیو زرپورٹر) سی ڈی اے کے شعبہ انفور سمنٹ نے جمعہ کی شام فیصل مسجد کی پارکنگ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ عملہ نے ہیوی مشنیری سے چار غیر قانو نی کھو کھے مسمار کردیئے۔ا ن کھوکھوں کی الاٹمنٹ منسوخ ہوچکی ہے۔ عدالت سے حکم امتناعی خارج ہوتے ہی سی ڈی اے نے یہ کارروائی کی۔ یہ کھوکھے سکیورٹی تھریٹ کے ذمرے میں بھی آ تے تھے۔ کھوکھے والوں نے آپریشن پر احتجاج کیا اور ایک شخص نے سی ڈی اے سٹاف پر فائرنگ کردی۔ سی ڈی اے نے فائرنگ کرنے والے شخص کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے در خواست دیدی ۔