دو نوجوان دریا میں ڈوب گئے

20 جولائی ، 2024

سرائےعالمگیر(نامہ نگار)دو نوجوان محنت کش دریا میں نہاتے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔ گرمی سے گھبرا کر کےمحنت کش انار خاں دریا میں نہا رہا تھا۔ گہرے پانی میں چلے جانے پر اسے بچانے کے لئے نوجوان صادق خاں نے چھلانگ لگادی مگر دونوں نوجوان دریا چناب کی بے رحم لہروں کی زد میں آ کر زندگی کی بازی ہار گئے۔ لاشوں کی تلاش جاری تھی۔