پاکستان کی سلامتی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی باہم جڑی ہوئی ہیں، تنظیم اسلامی

20 جولائی ، 2024

چکوال (نمائندہ جنگ) تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے  کہا ہے  کہ پاکستان کی سلامتی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی باہم جڑی ہوئی ہیں۔ یہ بات انہوں نے  اخبار نوسیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ 19جولائی 1947ء کو آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے سرینگر میں پاکستان کے ساتھ الحاق کی تاریخی قرار داد متفقہ طور پر منظور کی تھی۔ حقیقت یہ ہے کہ اس قرار داد کی منظوری نے ثابت کر دیا تھا کہ کشمیری عوام کے دل پاکستان اور اہلِ پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔