حفظانِ صحت کے اصولوں کی پابندی نہ کرنے پر 9پکوان سنٹرز کو جرمانے

20 جولائی ، 2024

چکوال (نمائندہ جنگ)  ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز) پنجاب فوڈ اتھارٹی چکوال کی سرپرستی میں محرم الحرام کے پیش نظر کیٹر نگ اینڈ پکوان سنٹرز اور سبیلوں کی انسپکشن کی گئی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں  نے پوائنٹس پر تقسیم کئے جانے والے مشروبات اور دودھ کی سبیلوں کو چیک کیا۔118سبیل پوائنٹس اور پکوان سنٹرز کو چیک کیا گیا۔ حفظانِ صحت کے اصولوں کی پابندی نہ کرنے  پر 9 پکوان سنٹرز کو  جرمانے عائدکئے گئے ۔