پیمانہ پورا نہ ہونے پر پٹرول پمپ کو 90 ہزار جرمانہ

20 جولائی ، 2024

سرائےعالمگیر(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر نے عوامی شکایات پر پٹرول پمپوں پر چھاپے مارے ۔ اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے پیمانہ پورا نہ ہونے پر پٹرول پمپ پر 90 ہزار جرمانہ عائد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی فرد کو شہریوں کے ساتھ زیادتی نہیں کرنے دی جائے گی۔ تمام پٹرول پمپ مالکان پیمانہ درست رکھیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔