پوٹھوہار دیوی داتا ایریاز میں ناقص ٹیلی کام اور انٹرنیٹ سروسز‘ طلباء کو مشکلات

20 جولائی ، 2024

راولپنڈی (جنگ نیوز) تحصیل گوجر خان تھانہ جاتلی خطہ پوٹھوہار دیوی داتا ایریا میں ٹیلی کام اور انٹر نیٹ کی مبینہ ناقص سروسز پر عوام نے احتجاج کیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ سروسز کا معیار ڈائون ہونے کی وجہ سے آن لائن کام کرنیوالے طلباء اور کاروباری افراد کو مشکلات ہیں۔ اُنہوں نے اپیل کی کہ پی ٹی اے حکام مختلف علاقوں میں سروے کروا کے شکایات کا ازخود بھی جائزہ لیں تاکہ ناقص سروسز پر جرمانے عائد اور ٹیلی کام سروسز کا نظام اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی جاسکے۔