حادثے کے بعد گاڑی میں آتشزدگی،چار افراد زخمی

20 جولائی ، 2024

کوٹلی ستیاں(نمائندہ جنگ) گاڑی کو حادثے کے بعد آگ لگ گئی جس سے چار افراد زخمی ہو گئے۔گاڑی ڈھانڈا سے چھجانہ جاتے ہوئے پنڈ کے مقام پر موڑ پر الٹ کر نیچے جاگری اور اسے آگ لگ گئی جس سے انوار کی اہلیہ اوربچے زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ریسکیو ٹیم نے ہسپتال منتقل کر دیا۔