11سماج دشمن پکڑے گئے

20 جولائی ، 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11 کے خلاف مقدمات درج کرکے گرفتار کر لیا ۔متعدد افراد سے منشیات اور اسلحہ بھی برآمدہوا۔ کینٹ پولیس نے کار و موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان رفیق اور فیاض سے چوری شدہ گاڑی اور 03 موٹر سائیکل برآمد کر لئے ۔