قتل کا ملزم عمان سے گرفتار

20 جولائی ، 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے انٹر پول نے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کو عمان سے گرفتار کراچی ائرپورٹ منتقل کر دیا۔ملزم کاظم علی پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ملزم 2022 میں قتل کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا جس کے خلاف تھانہ صدر سیالکوٹ میں مقدمہ درج تھا۔