محکمہ زراعت توسیع کے زیراہتمام زیادہ گندم اگائو مقابلوں میں انعامات تقسیم

20 جولائی ، 2024

کلر سیداں (نمائندہ جنگ) محکمہ زراعت توسیع کلر سیداں کے زیر انتظام زیادہ گندم اگاؤ مہم مقابلہ 2023-24ء میں پوزیشن حاصل کرنیوالوں میں انعامات تقسیم کرنیکی تقریب ہوئی۔ چوآ خالصہ کے دو بھائیوں چوہدری ابرار احمد گجر اور نمبردار وقاص احمد گجر نے بالترتیب 3لاکھ اور 2لاکھ روپے کے چیکس اور تعریفی اسناد حاصل کیں۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی‘ ڈائریکٹر زراعت توسیع راولپنڈی ڈویژن سید شاہد افتخار بخاری اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر توسیع ڈاکٹر تانیہ صفدر بھی موجود تھیں۔