نوسرباز سرگرم‘ سولر سسٹم کے نام پر گھر گھر جعلی سروے‘ رقم اینٹھنے لگے

20 جولائی ، 2024

راولپنڈی (جنگ نیوز) حکومت پنجاب کی جانب سے سولر سسٹم لگا کر دینے کے اعلان کے بعد بعض نوسر باز بھی سرگرم ہو گئے ہیں۔ وہ سولر سکیم پر گھر گھر جا کر سروے کے نام پر مبینہ طور پر تین سو سے پانچ سو روپے تک وصول کرنا شروع ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری طور پر گھر گھر سروے کا کام شروع نہیں ہوا۔ اگر کوئی دھوکہ دہی سے پیسے اینٹھنے کی کوشش کرے تو اس کی شکایت فوراً 15پر کام کر کے کریں تاکہ سادہ لوح غریب افراد ان فراڈیوں سے بچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے ابھی مفت سولر سکیم کیلئے سروےشروع نہیں کیا گیا نہ ہی آن لائن کوئی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں اسلئے شہری محتاط رہیں۔