فائرنگ کر کے دو گائیں مارنے والا شخص گرفتار

20 جولائی ، 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تیز رفتاری اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کے باعث پیش آنے والے حاد ثہ کے نتیجے میں ایک گائے ہلاک ہوگئی۔ ملزم نے فائرنگ کر کے مزید دو گائیں ہلاک کر دیں۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق روات کے علاقہ میں ملزم کی تیز رفتاری اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کی وجہ سے حادثہ پیش آیا جس سے ایک گائے ہلاک ہوئی جبکہ ملزم نے فائرنگ کرکے مزید دو گائیں ہلاک کر ڈالیں۔واقعہ کا مقدمہ مویشیوں کے مالک کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ۔