حکومت دہشتگردی کے فتنے کا سر کچلنے کیلئے اتفاق رائے پیدا کرے،عوامی تحریک

20 جولائی ، 2024

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) صدر پاکستان عوامی تحریک، وائس چیئر مین مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی غلام علی خان نے کہا ہے کہ اس وقت خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان میں ریاست مخالف عناصر بہت بڑا چیلنج بنے ہوئے ہیں، دہشت گردوں نے غیر اعلانیہ جنگ مسلط کر رکھی ہے۔وہ جنرل سیکرٹری عوامی تحریک راولپنڈی محمد ندیم راجہ،معراج نیئر،ثاقب عباسی و دیگر سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کے فتنے کا سر کچلنے کے لئے قومی اتفاق رائے پیدا کرے۔