اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے 3سالہ معاشی پلان جاری کردیا اور وسط مدتی بجٹ اسٹریٹجی پیپر کے تحت معاشی اہداف مقرر کردیے گئے وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال2027تک معاشی شرح نمو 5اعشاریہ5فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ تین سال میں اوسط مہنگائی کو 7فیصد کی سطح پر لایا جائے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2027تک ملکی برآمدات کے لیے 37ارب 95کروڑ ڈالرز اور درآمدات کے لیے 67ارب8کروڑ ڈالرز کا ہدف مقر کیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت تین سال میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 18ہزار47ارب اور نان ٹیکس ریونیو کو 4 ہزار93ارب روپے تک بڑھایا جائیگا۔مالی سال 2027تک کْل وفاقی اخراجات21ہزار 218 ارب اور صوبائی سرپلس بجٹ کا تخمینہ 1800ارب روپے لگایا گیا ہے۔معاشی پلان کے تحت مالی سال 2027تک مجموعی مالیاتی خسارہ4اعشاریہ9فیصد اور پیٹرولیم لیوی کا ہدف 1438ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔مالی سال2027تک سود کی ادائیگیوں کے اخراجات10ہزار238ارب اور دفاعی اخراجات کا تخمینہ 2ہزار 578ارب روپے لگایا گیا ہے۔اسی طرح مالی سال2027تک گرانٹس 2197ارب اور سبسڈیز کا ہدف 1569ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، جبکہ تین سال میں پینشن کے اخراجات کا تخمینہ 1341 ارب روپے لگایا گیا ہے۔
کراچی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان کی ٹیم نے ایک خفیہ اطلاع پر کامیاب اپریشن کے بعد ایک مکان پر چھاپا مار...
پیرس پاکستان پیپلز پارٹی کے ر ہنما چوہدری ریاض حسین نے کہا ہے کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو...
کراچیلبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللّٰہ کے جنرل سیکریٹری حسن نصراللّٰہ کےساتھ شہید ہونے والے ایرانی پاسداران...
پشاور جنوبی لبنان پر جاری اسرائیلی فوج کے زمینی حملوں سے بھارتی فوجی بھی خطرے میں پڑگئے۔حملوں میں انڈونیشیا...
کراچی کراچی کنسٹرکٹر ایسوسی ایشن کے رہنما سعید احمد مغل کو سپرد خا ک کر دیا گیا، نمازہ جنازہ ربانی مسجد نزد...
لاہور پاکستان کے سینئر اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے۔ عابد کشمیری کی بیٹی نے اپنےوالد کے انتقال کی تصدیق...
حیدرآباد اینٹی کرپشن سرکل حیدرآباد نے شہریوں سے کروڑوں روپے مالیت کے فراڈ‘ دھوکہ دہی‘ بلڈنگ کنٹرول کی...
جدہ پاکستان انویسٹرز فورم کا اجلاس سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صدارتی...