PTIنے 38آزادارکان کے وابستگی فارم جمع کرادیئے

20 جولائی ، 2024

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف نے 38 آزاد ارکان کے وابستگی فارم الیکشن کمیشن میں جمع کرا دئیے۔تین آزادارکان نے پی ٹی آئی سے وابستگی سے متعلق بیان حلفی تاحال جمع نہیں کرائے۔ذرائع کے مطابق جن ارکان کے بیان حلفی جمع نہیں کرائے گئے ان میں صاحبزادہ محبوب سلطان، مبین عارف اور ریاض فتیانہ شامل ہیں‘ یہ تینوں رہنما بیرون ملک ہیں۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے اراکین قومی اسمبلی کے بیان حلفی کے ساتھ اضافی دستاویزات بھی جمع کروائی ہیں۔