کراچی(اسٹاف رپورٹر) کینیڈا میں اس ماہ کھیلی جانے والی گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کو آئی سی سی نے تاحال منظوری نہیں دی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی معاملات کی وجہ سے آئی سی سی نے لیگ کی منظوری روکی ہوئی ہے، ٹورنامنٹ جو 25جولائی سے 6 اگست سے کھیلا جائے گا۔ جس میں چھ فرنچائز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی جانب سےکینیڈا کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی کھلاڑیوں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کو این او سی ملنے کا امکان کم ہے۔ذرائع کے مطابق کینیڈا کی لیگ کسی سیریز سے متصادم نہ ہونے کے باوجود تینوں کھلاڑیوں کو این او سی ملنے کا امکان نہیں ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آل فارمیٹ پلیئرز کے لیے پی سی بی کی پالیسی کی وجہ سے ان کھلاڑیوں کو این او سی نہیں دیا جائے گا، پی سی بی آل فارمیٹ پلیئرز کو مصروف انٹرنیشنل شیڈول کی وجہ سے این او سی دینے کے حق میں نہیں، حال ہی میں نسیم شاہ کو بھی آل فارمیٹ پلیئر کی وجہ سے دی ہنڈرڈ کے لیے این او سی نہیں ملا۔
اسلام آبادسپریم کورٹ نے مبارک ثانی نظر ثانی اپیل کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ،جس میں قرار دیا گیا ہے کہ عدالت...
اسلام آباد سرکاری شعبے میں ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنی پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کو وفاق ہائے ایوان و صنعت...
جدہ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران خطے میں کشیدگی روکنے کیلئے سعودی عرب کی سفارت کاری کا سہارا لے رہا ہے،...
اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سپریم کورٹ کے باہرڈی چوک میں احتجاج پر...
کراچی اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ دوم پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ...
کراچی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حکم اور نوٹیفکیشن اور 20 یوم گزرنے کے باوجود لاہور زون کے ڈائریکٹر سرفراز ورک...
کراچیسینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کوششوں سے...
کراچی ممتازسینئر مصورہ صبیحہ نصر الدین کے جدید فن پاروں کی نمائش سٹی آرٹ گیلری میں ہوئی۔افتتاحی تقریب کے...