کراچی (جنگ نیوز) آسٹریا میں ہونے والے120ویں ویانا انٹرنیشنل روئنگ ریگاٹا میں پاکستانی راؤرز نے کانسی کے تمغے حاصل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ایونٹ میں بوائز انڈر 17 اور گرلز انڈر17کی ٹیموں نے انتہائی مہارت اور شاندار ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کیلئے کانسی کے تمغے حاصل کئے۔ بوائز ٹیم میں سی اے ایس اسکول کے محمد ابیان عمر، دانیال سلمان، کراچی گرامر اسکول کے عبداللہ فیصل شیخ اور فروبل ایجوکیشن سینٹر کے محمد علی قریشی شامل تھے جبکہ گرلز ٹیم میں سی اے ایس اسکول کی پریزی ہارون، مرزیہ عامر شاہ، میرا منیب اور کاظمہ اعجاز نمایاں رہیں۔ پاکستانی بچوں کی شاندار کامیابی پر عالمی شہرت یافتہ کرکٹر وسیم اکرم بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔ اپنے ایک پیغام اُنہوں نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسے پاکستان کے شاندار مستقبل سے تشبیہ دی۔ واضح رہے دونوں ٹیموں نے اس ایونٹ میں کراچی بوٹ کلب کی نمائندگی کی جو پاکستان میں روئنگ ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے حوالے سے شہرت یافتہ ادارہ ہے۔
کراچی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان کی ٹیم نے ایک خفیہ اطلاع پر کامیاب اپریشن کے بعد ایک مکان پر چھاپا مار...
پیرس پاکستان پیپلز پارٹی کے ر ہنما چوہدری ریاض حسین نے کہا ہے کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو...
کراچیلبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللّٰہ کے جنرل سیکریٹری حسن نصراللّٰہ کےساتھ شہید ہونے والے ایرانی پاسداران...
پشاور جنوبی لبنان پر جاری اسرائیلی فوج کے زمینی حملوں سے بھارتی فوجی بھی خطرے میں پڑگئے۔حملوں میں انڈونیشیا...
کراچی کراچی کنسٹرکٹر ایسوسی ایشن کے رہنما سعید احمد مغل کو سپرد خا ک کر دیا گیا، نمازہ جنازہ ربانی مسجد نزد...
لاہور پاکستان کے سینئر اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے۔ عابد کشمیری کی بیٹی نے اپنےوالد کے انتقال کی تصدیق...
حیدرآباد اینٹی کرپشن سرکل حیدرآباد نے شہریوں سے کروڑوں روپے مالیت کے فراڈ‘ دھوکہ دہی‘ بلڈنگ کنٹرول کی...
جدہ پاکستان انویسٹرز فورم کا اجلاس سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صدارتی...