اولمپکس مشعل ایفل ٹاور پہنچ گئی،یوسین بولٹ دھوم مچانے کیلئے تیار

20 جولائی ، 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رواں ماہ26جولائی میںپیرس میں شروع ہونے والے اولمپکس گیمز کی مشعل ایفل ٹاور پہنچ گئی ہے، اولمپکس ولیج کو بھی کھول دیا گیا ہے جہاں 9ہزار ایتھلیٹس سمیت 14 ہزار 500سے زائد افراد کی میزبانی کی جائے گی۔ اسرائیل کے خلاف مظاہرے اور بعض ناخوش گوار واقعات کے بعداولمپکس ویلیج کے باہر بھی بھاری تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے، مختلف ملکوں کے اولمپکس عہدے داروں کے ہوٹل کے باہر بھی سیکورٹی بڑھادی گئی ہے، کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بلاجواز گھومنے پھرنے سے باز رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ جمیکا کےیوسین بولٹ نے نے اعلان کیا ہے کہ وہ اولمپکس گیمز میں ایک بار پھر دھوم مچادیں گے،اور 100میٹرز سمیت کئی ریسوں میں فاتح ہوں گے۔