بحران و ابہام پیدا کرکےتفریحی دورے پر نکل گئے،عرفان صدیقی

20 جولائی ، 2024

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے مقدمے میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئین اور قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہوئی، اسے توڑا اور پامال بھی کیاگیا ہے۔ ملک میں بحران، ابہام اورکنفیوژن پیدا کرکے تفریحی دورے پر نکل گئے ہیں ، ایسا اس لئے کیاگیا ہے کہ تفریحی دورہ مکمل ہونے تک ملک، معیشت، پارلیمنٹ، الیکشن کمیشن سب لٹکے رہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ خواجہ آصف نے آئینی میلٹ ڈاؤن کی بات اپنے سیاسی تجربے، تجزیے اور اندازے کی بنیاد پر کی ہے،کوئی خبر نہیں دی۔