اداروں کی لڑائی میں پورا ملک تکلیف اٹھائے گا،تجزیہ کار

20 جولائی ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان کے سوال مخصوص نشستوں کے فیصلے پرن لیگ کا سخت ترین ردعمل، پوزیشن کا فائدہ ہوگا یا نقصان؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کار بینظیر شاہ نے کہا کہ خواجہ آصف کا آئینی بریک ڈاؤن کے خطرے کا بیان بہت سنجیدہ ہے اسے نظرانداز نہیں کرنا چاہئے،عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ اداروں کی اس لڑائی میں پورا ملک تکلیف اٹھائے گا،خواجہ آصف آئینی بریک ڈاؤن کی باتیں کر کے عدلیہ کو ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں۔