ایڈوانس انکم ٹیکس تاجروں کا بازومروڑنے کے مترادف‘ کراچی چیمبر

20 جولائی ، 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی چیمبر نے کہا ہے کہ فنانس ایکٹ 2024کے تحت غیر رجسٹرڈ خوردہ فروشوں پر2.5فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس کے نفاذ کو تاجروں کا بازو مروڑنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے پورے ایف ایم سی جی سیکٹر کو ودہولڈنگ ایجنٹس کے کردار میں بدل دیا جائے گا‘ چھوٹے تاجر اور صنعتیں دیوالیہ ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی ہیں، کراچی چیمبر کے صدرافتخاراحمد شیخ نے کہا کہ ہم نے تاریخ میں اتنی شکایات، تنزلی اور افسردگی کبھی نہیں دیکھی۔ ہر روزہی ہم کسی کے بارے میں سنتے ہیں کہ وہ یا تو اپنا کاروبار بند کر نے یا پیداواری سرگرمیاں کم کرنے اور نوکریوں سے چھٹکارا حاصل کر نے کا سوچ رہا ہے جو کہ واقعی مایوس کن اور تشویشناک ہے۔