58ملین ریال کی لاگت سے شمالی سعودی عرب میں آبی منصوبے

20 جولائی ، 2024

ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب کی نیشنل واٹر کمپنی کے شمالی سیکٹر نے شمالی سرحدی علاقے کے شہروں عرعر اور رفحاء میں پانی کے 3منصوبوں پر عمل درآمد شروع کردیا ہے جس میں عرعر شہرمیں پانی کی مین لائنوں اور ذیلی نیٹ ورکس کے لیے ایک منصوبہ شامل ہے۔ان منصوبوں کی کل لاگت 58ملین ریال سے زیادہ ہے اور لائنوں اور نیٹ ورکس کی لمبائی 155 ہزار میٹر سے زیادہ ہے۔