اسٹاک مارکیٹ، مندی کی طوفانی لہر، 1722 پوائنٹس کم

20 جولائی ، 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سیاسی بے یقینی کی خبروں اور افواہوں سے سرمایہ کاروں میں بے چینی،بڑے پیمانے پر سرمائے کے انخلا ء سے مارکیٹ میں مندی کی طوفانی لہر،کے ایس ای 100انڈیکس میں 1722 پوائنٹس کی کمی،81 ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رہی، 68.38 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی، بڑے پیمانے پر فروخت سے سرمایہ کاری مالیت 191 ارب 70 کروڑ 48 لاکھ روپے گھٹ گئی، کاروباری حجم 1.84 فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق ملکی سیاسی نظام بارے ایک وفاقی وزیر کے بیان اور دیگر منفی سیاسی افواہوں کی وجہ سے کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں مندی کے سیاہ بادل چھا گئے،جمعہ کو پہلے ہاف میں فروخت کے شدید دباو سےمندی کی طوفانی لہر دیکھنے میں آئی اور نماز کے وقفے پر 100انڈیکس میں 1200 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔