پیپلزپارٹی حکومت کراچی کیلئے“رسک” بن چکی ، اپوزیشن لیڈر کے ایم سی

20 جولائی ، 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اپوزیشن لیڈر کے ایم سی نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کراچی کے لیے ایک“رسک” بن چکی ہے، اسے ادراک نہیں کہ شہر کی صورتحال کہاں تک پہنچ چکی حکومت سندھ اور کے ایم سی کی بیڈ گورننس میں کراچی کے عوام کاحق کھایا جارہاہے میئر مرتضیٰ وہاب کی ذہنیت افسرانہ ہے وہ اپنے آپ کو وائسرائے سمجھتے ہیں کام کرنا نہیں چاہتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کو پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حافظ مبشرالحق کے ہمراہ کے ایم سی بلڈنگ میںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسٹی کونسل ممبران آفاقبیگ ، نعمان ،طلحہٰ ،ابرار احمد ،جوادشعیب اور دیگر بھی موجود تھے سیف الدین ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ شہر میں تجاوزات کی بھر مار ہے غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہیں جس سے شہری بجلی،گیس، پانی اور دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم ہو رہے ہیں پیپلز پارٹی کی حکومت کراچی کے محکموں کو سندھ اتھارٹی بناکر پہلے لوگوں کو بھرتی کرتی ہے پھر وہاں سے لا کر انہیں کراچی میں لگا دیا جاتا ہے ان افسران کو کراچی سے کوئی غرض نہیں ان کا کام صرف تنخواہ لینا اور پیسہ جمع کرنا ہےاوپر سے نیچے تک میونسپل افسران اور ڈائریکٹرز بھاری رقوم دیکر تعیناتی کرواتے ہیں کرپٹ افسران یوسیز ٹاؤن کے ایم سی سمیت بلدیاتی اداروں سے کماکر اوپر تک مال پہنچاتے ہیں ۔