کراچی(اسٹاف رپورٹر ) نئی حب کینال کی تعمیر اور پرا نی حب کینال کی بحالی کا منصوبہ، برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونی کا زیرو پوائنٹ حب کینال اور حب پمپنگ اسٹیشن کا سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کے ہمراہ دورہ ، تکنیکی صلاحیت میں اضافہ اور پانی کے شعبے میں بین الاقوامی کمپنیوں کی شمولیت کا ارادہ ، دورے کے دوران چیف انجینئر بلک سکندر زرداری چیف انجینئر ای اینڈ ایم انتخاب راجپوت، مصطفیٰ مگھن اور قربان مگسی سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے سی ای او واٹر کارپوریشن نے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کو حب کینال اور حب پمپنگ اسٹیشن کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر میں اضافی پانی کیلئے سندھ حکومت کی تعاون سے نئی حب کینال کی تعمیر اور پرانے حب کینال کی بحالی کا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان ملاقات کا مقصد باہمی دلچسپی کے مواقع تلاش کرنا تھا ملاقات میں واٹر کارپوریشن کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی دستیابی اور سیکیورٹی کے حوالے سے کیے گئے حالیہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں بشمول تجربات کے تبادلے سرسبز ماحول کے اقدامات تکنیکی صلاحیت میں اضافہ اور پانی کے شعبے میں بین الاقوامی کمپنیوں کی شمولیت کا ارادہ بھی زیر بحث آیا ملاقات کے دوران سی ای او واٹر کارپوریشن نے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کو آنے والے سالوں میں کارپوریشن کی حالیہ اصلاحات بحالی اور وژن کے بارے میں آگاہ کیا اس موقع پر برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے واٹر کارپوریشن کو ایک جدید ذمہ دار اور خدمت پر مبنی افادیت میں تبدیل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے پر سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کی کاوشوں کو سراہا اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ اور ری سائیکلنگ کے منصوبوں میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اور ڈملوٹی سمیت واٹر کارپوریشن کی دیگر تنصیبات کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
لاہورپاکستان میں امریکی ڈپٹی چیف آف مشن نتالی بیکر نے کہا ہے کہ امریکہ صنفی مساوات کو آگے بڑھانے کے لیے...
اسلام آباد سیکریٹری پٹرولیم کو مقامی کمپنی میٹرکس پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے مطلع کیاگیا ہےکہ تیل درآمد...
اسلام آبادسپریم کورٹ نےڈبل ٹیکسیشن ٹریٹی سے متعلق مقدمہ کے فیصلے کیخلاف دائر نظر ثانی کی درخواستو ں کی...
ابوظبی متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں پاکستان سفارتخانے میں اسٹیٹ آف دی آرٹ قونصلر سروس کے...
اسلام آباد روسی فیڈریشن کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل سرگئی یورویووچ استراکوف جو...
اسلام آباد وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سابق نائب امیر جماعت اسلامی محمد اسلم سلیمی کے انتقال پر افسوس کا...
اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج پر درج مقدمہ میں گرفتار...
کراچی ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی خصوصی گفتگو ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں نشر کی...