فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کا قبضہ غیر قانونی ہے،اقوام متحدہ کی عدالت

20 جولائی ، 2024

کراچی(نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت نے اسرائیل فلسطین تنازع پر اپنے اب تک کے سب سے مضبوط نتائج میں گزشتہ روز کہا کہ اسرائیل کا فلسطینی علاقوں اور وہاں کی بستیوں پر قبضہ غیر قانونی ہے اور اسے جلد از جلد واپس لے لیا جانا چاہیے۔انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے)، جسے عالمی عدالت کہا جاتا ہے، کے ججوں کی مشاورتی رائے پابند نہیں لیکن بین الاقوامی قانون کے تحت اس کا وزن ہے اور اس سے اسرائیل کی حمایت کمزور ہو سکتی ہے۔