اسرائیلی فضائی دفاعی نظام ایک بار پھر ناکام، حوثیوں کا تل ابیب پر ڈرون حملہ

20 جولائی ، 2024

تل ابیب (اے ایف پی) اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کو دھوکہ دے کر تل ابیب میں ایک ڈرون امریکی سفارت خانے کے قریب عمارت سے ٹکرا گیا جس سے ایک شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، یمن کے حوثیوں نے ڈرون حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ ڈرون ایرانی ساختہ اور یمن سے 18سو کلومیٹر فاصلے پر حملے کیلئے اپ گریڈ کیا گیا تھا،ایڈمرل ڈینیئل ہگاری کا الزام،جبکہ یمنی تحریک کے ترجمان یحییٰ ساری نے کہا کہ حوثیوں نے تل ابیب پر ’یفا‘ نامی ایک نیا ڈرون فائر کیا، جو دشمن کے مداخلت کے نظام کو نظرانداز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔حوثیوں نے غزہ میں اسرائیل اور حماس کی جنگ کے دوران فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا حوالہ دیتے ہوئے نومبر کے بعد سے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں جہاز رانی کو متعدد ڈرون اور میزائل حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔