انٹر بینک میں ڈالر 10؍پیسے تک مہنگا

20 جولائی ، 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 5 پیسے تک بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں 1.29 روپے اور پاؤنڈ کی قیمت میں 1.95 روپے تک کی کمی، رپورٹ کے مطابق جمعہ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 278.00 روپے پر برقرار رہی لیکن قیمت فروخت 10 پیسے کے اضافے سے 278.20 روپے سے بڑھ کر 278.30 روپے ہو گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 5 پیسے کے اضافے سے 279.00 روپے سے بڑھ کر 279.05 روپے ہو گئی تاہم قیمت فروخت 280.50 روپے پر برقرار رہی ، فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 1.28 روپے کی کمی سے 302.56 روپے سے کم ہو کر 301.28 روپے اور قیمت فروخت 1.29 روپے کی کمی سے 305.53 روپے سے کم ہو کر 304.24 روپے ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو روپے کے مقابلے پر برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 1.88 روپے کی کمی سے 360.14 روپے سے کم ہو کر 358.26روپے اور قیمت فروخت 1.95 روپے کی کمی سے 363.57 روپے سے کم ہو کر 361.62 روپے ہو گئی۔