کراچی پورٹ ٹرسٹ ہیڈ کوارٹرز کے سامنے دھرنا‘ قائمہ کمیٹی قومی اسمبلی بدھ کو سماعت کریگی

20 جولائی ، 2024

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) کراچی پورٹ ٹرسٹ ہیڈ کوارٹرز کے سامنے دھرنے کا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور نے نوٹس لے لیا ہے اور کے ڈی ایل بی (کراچی ڈاک لیبر بورڈ)کے نمائندوں کو 23جولائی 2024ء کو مدعو کر لیا ہے۔ سیکرٹری وزارت بحری امور نے وزارت کے تنظیمی ڈھانچے اور انتظامی معاملات پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مالی سال میں 80ارب روپے کا منافع ہوا اور اگلے سال کیلئے یہ ہدف اسی ارب سے سو ارب روپے تک ہے۔ چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی‘ ڈائریکٹر گوادر پورٹ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن نے کمیٹی کو پارٹی اجلاس میں کام کے بارے میں بریفنگ دی۔ چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ پورٹ بورڈ آف ٹرسٹیز کیلئے کام کر رہی ہے جس کے گیارہ ممبر ہیں جن کی سربراہی چیئرمین کے پی ٹی کرتے ہیں۔