کراچی ،مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش

20 جولائی ، 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں جمعہ کی شام مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی، بارش گلستان جوہر، گلشن اقبال سرجانی ٹاؤن ،نارتھ کراچی، نیوکراچی ملیر، ملیرکینٹ، موسمیات سمیت ملحقہ علاقوں میں ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر 3 بجے شام 5 بجے کے دوران بارش کے اعدادوشمار،گلستان جوہر بلاک12 میں 26 ملی میٹر، گلشن اقبال بلاک 10میں 22 میٹر بارش،گلستان جوہر کے دیگر علاقوں میں15 ملی میٹر ، سپرہائی وے پر 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ، گڈاپ ٹاؤن میں7ملی میٹر، جناح ٹرمینل 6ملی میٹر، ماڈل کالونی میں6 ملی میٹربارش ہوئی سب سے کم بارش ابراہیم حیدری میں1 ملی میٹرریکارڈ ہوئی،کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان،کل بھی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،تین روز تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 21 جولائی سے سمندری ہوائیں مکمل بحال ہوجائیں گی،کراچی میں مطلع زیادہ تر ابرآلود اور شام اور رات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔