لاہور(جنرل رپورٹر)گورنمنٹ کاہنہ ہسپتال میں ڈلیوری کی ناکافی سہولتیں ہیں ، خصوصاً رات کے وقت خواتین کو ڈلیوری کے لیے دوسرے ہسپتالوں میں شفٹ کیا جارہا ہے۔28سالہ حنا نثار نو ماہ سے کاہنہ ہسپتال کے آؤٹ ڈور میں آتی رہی اور ایک دن داخل رہنے کے بعد اسے رات دو بجے دوسرے ہسپتال یہ کہہ کر ریفر کردیا گیا کہ ہمارے پاس سی سیکشن آپریشن کی رات میں سہولت میسر نہیں ہے۔ حنا نثار گنگارام ہسپتال پہنچی تو تمام رپورٹس نارمل تھیں جنہوں نے اسے دوبارہ کاہنہ ہسپتال ریفر کیا جہاں اس کا سی سیکشن کیا گیا۔ سی ای او، پی ایچ ایف ایم سی ڈاکٹر عاصم الطاف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے اس اقدام کا نوٹس لیا جائے گا ہمارے پاس تمام سہولیات میسر ہیں جبکہ دوسری جانب ایم ایس ڈاکٹر فیض الحسن نے کہا ہے کہ رات کو ہمارے ہسپتال میں بے ہوشی کا ڈاکٹر موجود نہیں ہوتا جس کی وجہ سے آپریشن نہیں کرسکتے ۔
لاہورلاہور سمیت پنجاب بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے نرسنگ اسٹاف کو غیر متعلقہ ڈیوٹیوں...
لاہور نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیاسی قومی اُمور کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے گوجرانوالہ یوتھ ممبر سازی کیمپ...
لاہورصوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے حلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور تعمیراتی...
لاہورشالیمار پولیس نے اسکول ٹیچر کی اے آئی سے نازیبا تصاویر بنا کر بلیک میلنگ کرنے والا سکیورٹی گارڈ گرفتار...
لاہور ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن محمد علی اعجاز کی زیرِ نگرانی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور خصوصی ضلعی ٹیموں نے...
لاہورلاہور ہائیکورٹ ،پرائیوٹ میڈیکل کالجوں کی جانب سے اضافی فیسوں کی وصولی کے خلاف درخواست دائر ،رکن پنجاب...
لاہور گارڈن ٹاؤن میں کٹی ہوئی پتنگ کی ڈور موٹر سائیکل سوار کی گردن پر پھرنے سے نوجوان زخمی ہو گیا۔ پولیس کے...
لاہورصحت دشمن مافیا کیخلاف شکنجہ سخت کر دیا گیا ہے، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 6یونٹس پر چھاپے مار کر 3فوڈ پوائنٹس بند...