پولیس ملازمین کے علاج کیلئے 22لاکھ جاری

20 جولائی ، 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس فورس کے بہادر غازیوں اور ملازمین کے اہل خانہ کے بہترین علاج معالجے کیلئے مسلسل مصروف عمل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات ملازمین کو علاج معالجے کیلئے مزید 22 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں۔