ریلویز کے4افسروں کے تقروتبادلے

20 جولائی ، 2024

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان ریلویز نے گریڈ 19اور گریڈ 17کے 4افسر وں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر یئے ہیں ، ڈپٹی سی سی پی ٹو لاہور جنید سلیم ملک کو ڈپٹی سی سی پی کیرج فیکٹری اسلام آباد ، سابق ڈپٹی سی سی ایس کراچی ریاض حسین زرداری کو ڈپٹی سی سی پی ٹو لاہور ہیڈ کواٹر ، ڈپٹی سی سی پی کیرج فیکٹری اسلام آباد نوشیروان کو جے ڈی پریکیورمنٹ کیرج فیکٹری اسلام آباد جبکہ شعبہ لیکل آفیئر کے مجاہد علی ہاشمی کو اے ڈی ایل اے کوئٹہ کا مکمل چارج سونپ دیا گیا ہے جبکہ وہ ڈی پی او کوئٹہ کی ذمہ داریاں بھی اضافی طور پر نبھائیں گے ۔