پشاور(جنگ نیوز)کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ نور ولی محسود کی خفیہ کال سامنے آگئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کال میں نور ولی محسود پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے ہدایات دے رہا ہے۔ فون کال میں نور ولی محسود کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ امن و امان کی صورتحال بگاڑنے کے دو طریقے ہیں، پہلا طریقہ یہ ہے کہ سرکاری اسکول یا اسپتال کو دھماکے سے اڑایا جائے۔ کالعدم ٹی ٹی پی سربراہ نے کہا کہ پھر ایک دو اسکول یا اسپتالوں کو دھماکے سے اڑا دو لیکن ذمہ داری نہ قبول کی جائے۔ نور ولی محسود کہتا ہے کہ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ پولیس اور فوجیوں کے گھروں کو تباہ کیا جائے۔ فون کال میں نور ولی محسود کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ کسی کو علم نہ ہو یہ سب کچھ میں نے کہا، اگر کسی نے پوچھا تو اپنے ذمے لے لینا کسی بھی طرح مجھے اس کارروائی کا حصہ نہ بنایا جائے۔ خفیہ کال میں احمد حسین عرف غٹ حاجی ثاقب گنڈاپور کو ہدایت دیتا سنائی دے رہا ہے کہ یہ بات چیت ہمارے درمیان رہے گی، کسی کو اس کا علم نہیں ہونا چاہیے۔ احمد حسین کہتا ہے کہ پولیس، فوج، ایف سی کے ایسے لوگوں کے گھروں کو دھماکے سے اڑانا ہے جو بڑے عہدے پر ہوں، غیر اعلانیہ طور پر اسکولوں کو یا تو بند کر دو یا پھر دھماکے سے اڑا دو۔
لاہوروزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر وہ خود فیلڈ میں...
فیصل آباد پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سہیل پاشا نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بجٹ 26-2025...
کراچی /لاہور ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے اعلیٰ افسران کے تبادلے اور تقرریوں کی منظوری دے دی...
کراچی ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی میں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک سنگل بینچ کے فیصلے پر نہ...
لاہور لاہورسے استنبول جانے والی ٹرکش ایئر کی پرواز اور اسکردو کی نجی ایئر کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا۔ ذرائع...
لاہور پنجاب میں نجی تحویل میں رکھے جانے والے شیر، ٹائیگر، تیندوے اور اس انواع کے دیگر جانوروں کی آبادی...
اسلام آبادوطن کے عظیم سپوت، نشانِ حیدر پانے والے شہید حوالدار لالک جان کے یومِ شہادت پرصدرِ مملکت آصف علی...
اسلام آ باد اسلام آ باد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے احتجاج کے بعد سی ڈی اے انتظامیہ نے پلاٹوں کی ٹرانسفر...