سیاسی منظر نامہ ، پی ٹی آئی پر پابندی کامعاملہ سیاسی جماعتوں کی اندرونی تقسیم کاسبب

20 جولائی ، 2024

اسلام آباد (طاہر خلیل) پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ ملک میں ایک نئی سیاسی بحث کا سبب بنا، پی ٹی آئی پر پہلے ہی الزام ہے کہ اس نے معاشرے کو تقسیم کردیا، گھر گھر سیاسی کشمکش میں گھرا ہے اب پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے نے سیاسی پارٹیوں کو باہم تقسیم کر دیا ہے، پی پی پی کی اِن ہائوس تقسیم بھی سامنے آئی ، جہاں تک پی ٹی آئی پر پابندی کا تعلق ہے ابھی کئی مرحلے باقی ہیں، اسلام آباد میں اقتدار کے ایوانوں میں سرگوشیاں تیز ہو رہی ہیں کہ آئندہ ہفتے کے دوران بہت اہم فیصلے ہونیوالے ہیں،کچھ اشارے وزرا کی طرف سے مل رہے ہیں کہ بہت کچھ ہو رہا ہے کچھ منظر نامے پر اور کچھ پس پردہ سرگرمیاں بھی جاری ہیں، سینئر وفاقی وزیر خواجہ آصف کا اعتراف ہے کہ حالات پریشان کن ہیں ، اسلام آباد میں کچھ حلقےاشارے دے رہے ہیں کہ اکتوبرکے بعد حالیہ انتخابات کے حوالے سے اعلیٰ عدالت میں اپیلوں کی سماعت شروع ہو سکتی ہے ، ماہرین نے ایک اہم پہلو کی جانب توجہ مبذول کرائی کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں ابھی سپریم کورٹ کی تفصیلی ججمنٹ نہیں آئی اسکے بغیر ن لیگ نے کیسے نظر ثانی اپیل دائر کر دی؟۔