اسلام آباد(جنگ نیوز)ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ہم نے طالبان حکومت پر زور دیا ہے کہ حافظ گل بہادر گروپ کے خلاف موثر اور فوری کارروائی کریں، بنوں چھاؤنی پر تحریک طالبان پاکستان کے حملے کے بارے میں اپنے شدید تحفظات افغان عبوری حکومت کو پہنچا دئیے ہیں، پاکستان میں دہشت گردی کے لئے افغان سرزمین کا استعمال قابلِ تشویش ہے۔پاکستان نے افغانستان کے ساتھ ہشت گرد گروپس اور حملہ آوروں کے خلاف انٹیلی جنس شیئر کی ہے، ہم گزشتہ کئی ماہ سے افغانستان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ افغان حکومت کے ساتھ صاف بات چیت کی ہے۔، پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر امریکہ کے ردعمل پر ممتاز زہرا بلوچ نے اپنے موقف میں کہا کہ پاکستان اپنے اندرونی مسائل کو خود حل کرسکتا ہے،کسی سیاسی جماعت پر پابندی پاکستان کا داخلی معاملہ ہے، دوسرے ملکوں کو تبصروں سے گریز کرنا چاہیے، پاکستان اپنے اندرونی مسائل خود حل کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے نے پاکستان کے جوڈیشل سسٹم کی مضبوطی کو واضح کیا ہے۔
کراچی ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے پشاور ایئرپورٹ پر چیکنگ کے دوران مسقط کے مسافر کے سامان سے کرسٹل...
اسلام آ باد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں اتوار کو پھر بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔آج گرنے...
اسلام آبادوزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی نے متروکہ وقف املاک بورڈ چیئر مین کے عہدہ پر تقرری کیلئے...
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیلیفوج کی جانب سے اپنے فوجیوں کی غزہ میں سفاکیت اور قتال عام کے نام نہاد تحقیقات میں...
حیدرآبادوزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی پر ٹماٹر اور انڈے پھینکنے والے شخص کو رہا کردیا گیا۔وزیر...
اسلام آباد پاکستان سائنس فائونڈیشن کے چیئرمین کی ڈیڑھ سال سے خالی پوسٹ پر تقرری بھی اعلٰی فورم پر پچھلے...
اسلام آباد پاکستان-افغانستان برآمدات میں بحالی لیکن ٹرانزٹ تجارت میں کمی ،برآمدات 33 فیصد اضافے سے 1.05 ارب...
اسلام آباد جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے شہری تفریحی پارکوں میں شمار ہونے والا فاطمہ جناح پارک و تقریباً 760 ایکڑ...