چین میں دنیا کی سب سے بڑی ونڈ ٹربائن نے بجلی کی پیداوار شروع کر دی

20 جولائی ، 2024

بیجنگ(اے پی پی)دنیا کی سب سے بڑی سنگل ونڈ ٹربائن نے صوبہ لیاؤننگ میں بجلی کی پیداوار کا آغاز کر دیا ، جس نے بڑی صلاحیت والے آف شور ونڈ ٹربائنز کی تنصیب اور اطلاق کی بنیاد رکھی ہے۔چینی میڈیا گروپ کے مطابق ہوانینگ گروپ نے بتا یا ہے کہ ونڈ ٹربائن مکمل ہوا کی رفتار سے فی گردش 44 کلو واٹ بجلی پیدا کر سکتی ہے۔