اسرائیل فورسز کی وسطی غزہ اور رفح پر بمباری، 13 فلسطینی شہید

20 جولائی ، 2024

کراچی(نیوز ڈیسک)اسرائیلی فورسز کی گزشتہ روز وسطی غزہ کے علاقوں پر بمباری میں 13 فلسطینی شہید ہوگئے،غزہ کے صحت کے حکام نے بتایا کہ النصیرات کیمپ کے علاقے میں کم از کم آٹھ فلسطینی ، جب کہ رفح میں مزید پانچ رہائشی شہید ہو گئے۔جنگ کے دسویں مہینے میں وسطی غزہ پر اسرائیل کی فضائی اور ٹینکوں کی گولہ باری میں گزشتہ ایک ہفتے سے تیزی آئی ہے، جس میں درجنوں افراد شہید ہو گئے ہیں۔ رہائشیوں کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ تین دنوں میں درجنوں گھروں کو دھماکے سے اڑا دیا۔فلسطینی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ النصیرات میں دو مکانات پر اسرائیلی فضائی حملوں میں آٹھ افراد شہید ہو گئے۔رفح میںرہائشیوں کا کہنا ہے کہ وسطی اور مغربی علاقوں میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔