سال2023-24کرنٹ اکائونٹ خسارے میں 79فیصد کمی

20 جولائی ، 2024

لاہور (کامرس ڈیسک)مالی سال 2023 - 24 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 68 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 3 ارب 27 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے خسارے کے مقابلے میں 79 فیصد کم ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 0 . 2 فیصد ہے، جو گزشتہ 13 سالوں میں سب سے کم ہے یہ نمایاں کمی تجارتی خسارے میں 6 فیصد کمی اور ترسیلات زر میں 11 فیصد اضافے کی وجہ سے ہوئی۔