گلگت بلستان اورکوکا کولاکے درمیان معاہدہ

20 جولائی ، 2024

لاہور(جنگ نیوز)حکومت گلگت بلتستان اور کوکا کولا پاکستان نے پلاسٹک سے پاک گلگت بلتستان پروگرام کیلئے اپنی شراکت داری کا اعلان کر دیا۔ 30ملین روپے سے زیادہ کی شراکت کے ساتھ ، کوکا کولا کمپنی پلاسٹک بوتلوں کو ری سائیکل کرنے کے لیے شیگر اور گہزر اضلاع میں کرشنگ اور بیلنگ کے دو مراکز قائم کر ینگے ۔