نئے ٹیکسوں سے کاروبار جمود کا شکار ہیں:خواجہ خاور

20 جولائی ، 2024

لاہور(کامرس ڈیسک) چیئرمین فائونڈر کوآرڈی نیشن کمیٹی خواجہ خاور رشید نے کہا ہے ملک میں کاروباری حوالے سے شدید مخدوش صورتحال انتہائی تشویشناک ہے ۔ بجٹ میں نئے ٹیکسوں کی بھرمار نے صنعت و تجارت کا پہیہ جام کردیا ہے ۔ نئے ٹیکس لگنے سے کاروباری جمود کا شکار ہورہے ہیں ۔