58ملین ریال کی لاگت سے شمالی سعودی عرب میں آبی منصوبے

20 جولائی ، 2024

ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب کی نیشنل واٹر کمپنی کے شمالی سیکٹر نے شمالی سرحدی علاقے کے شہروں عرعر اور رفحاء میں پانی کے 3 منصوبوں پر عمل درآمد شروع کردیا ہے جس میں عرعر شہرمیں پانی کی مین لائنوں اور ذیلی نیٹ ورکس کے لیے ایک منصوبہ شامل ہے۔ان منصوبوں کی کل لاگت 58 ملین ریال سے زیادہ ہے اور لائنوں اور نیٹ ورکس کی لمبائی 155 ہزار میٹر سے زیادہ ہے۔