کینیڈا میں پہلی خاتون آرمی چیف نے کمان سنبھال لی

20 جولائی ، 2024

اوٹاوا(جنگ نیوز)کینڈا میں پہلی مرتبہ خاتون آرمی چیف نے کمان سنبھال لی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 56 سالہ جنرل جینیکیریگنن نے جمعرات کو ایک تقریب میں کینیڈا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ سنبھالا۔یوں وہ اس طرح کینیڈا کی مسلح افواج کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔