امریکی اقدامات کے جواب میں ہم جوہری میزائلوں کی تنصیب کرسکتے ہیں ، روس

20 جولائی ، 2024

ماسکو (اے پی پی)روس نے کہا ہے کہ امریکی اقدامات کے جواب میں ہم بھی جوہری میزائلوں کی تنصیب کر سکتے ہیں۔ تاس کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگے ریابکوف نے دارالحکومت ماسکو میں2026 سے جرمنی میں "ٹام ہاک" طویل المسافت کروز میزائل نصب کرنے سے متعلق امریکی فیصلے کے بارے میں صحافیوں کو بتایا کہ امریکاجوہری میزائل ٹیکنالوجی میں اضافہ کر رہا ہے اور ہم اس کا جواب دیں گے، ہمیں منفی سمیت ہر طرح کے حالات کے لئے تیار رہنا چاہیے۔