دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے یوم الحاق پاکستان منایا ، جدوجہد آزادی جاری رکھنے کا عزم

20 جولائی ، 2024

سرینگر (اے پی پی) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے یوم الحاق پاکستان اس تجدید عہد کے ساتھ منایا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی بھارتی قبضے سے آزادی اورپاکستان کے ساتھ الحاق تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،اس موقع پر مقبوضہ کشمیر ،آزاد کشمیر اور پاکستان بھر میں ریلیاں، سیمینار، جلسے ،جلوس ا ور دیگر تقریبات منعقد کی گئیں۔ مقررین نے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی نظر بند چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ اور نعیم احمد خان نے دہلی کی تہاڑ جیل سے اپنے بیانات میں کہا کہ 19جولائی 1947کا کشمیریوں کا فیصلہ اس بات کا ایک واضح ثبوت ہے کہ انہوں نے اپنا مستقبل پاکستان سے وابستہ کر رکھا ہے ۔علاوہ ازیںبھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ میں پٹن کے علاقے میر گنڈ میں علاقے کو درپیش پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کرنے والے پر امن مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جسکے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ بھارتی پویس نے انہیں منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔