بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی،مزید2کشمیری نوجوان شہید

20 جولائی ، 2024

سرینگر(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں قابض بھارتی نے مزید 2کشمیری نوجوانوں کا ماورائے عدالت قتل کردیا۔قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع کپواڑا میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے نام نہاد سرچ آپریشن کیا۔جس کے دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو شہید کردیا گیا اور لاشیں لواحقین کو دینے کے بجائے پولیس کے حوالے کردی گئیں۔والدین اپنے پیاروں کی لاشوں کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ علاقہ مکینوں نے بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔مظاہرین نے جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں اور بھارتی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔