اسلا م آ باد ( نیوز رپورٹر) ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ دوسرے ممالک کو پاکستان کے داخلی معاملے پر تبصروں سے گریز کرنا چاہیے۔ پاکستان نے بنوں چھاؤنی پر تحریک طالبان پاکستان کے حملے کے بارے میں اپنے شدید تحفظات افغان عبوری حکومت کو پہنچا دئیے ہیں، پاکستان میں دہشت گردی کے لئے افغان سرزمین کا استعمال قابلِ تشویش ہے، افغان حکومت کے ساتھ صاف بات چیت کی ہے، ہم نے طالبان حکومت پر زور دیا ہے کہ حافظ گل بہادر اور دیگر دہشت گرد گروپوں کے خلاف موثر اور فوری کارروائی کریں، پاکستان نے افغانستان کے ساتھ دہشت گرد گروپس اور حملہ آوروں کے خلاف انٹیلی جنس شیئر کی ہے، ہم گزشتہ کئی ماہ سے افغانستان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ۔ پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر امریکہ کے ردعمل پر ممتاز زہرا بلوچ نے اپنے موقف میں کہا کہ پی ٹی آئی کے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے نے پاکستان کے جوڈیشل سسٹم کی مضبوطی کو واضح کیا، پاکستان اپنے اندرونی مسائل کو خود حل کرسکتا ہے،کسی سیاسی جماعت پر پابندی پاکستان کا داخلی معاملہ ہے، دوسرے ملکوں کو تبصروں سے گریز کرنا چاہیے، پاکستان اپنے اندرونی مسائل خود حل کرسکتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے امیگریشن قوانین واضح ہیں خلاف ورزی کرنے والے کو نکالا جاتا ہے، روزانہ کی بنیاد پر غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کیا جاتا ہے، پاکستان میں 44 ہزار افغان شہری تیسری ملک کے جانے کے لیے انتظار کررہے ہیں۔ اس بارے میں ملالہ یوسفزئی کے بیان کا علم نہیں، ملالہ یوسفزئی سے امید کرتے ہیں کہ تیسرے ملک پر زور دیں گی کہ ان افغان شہری کو جلدی بلا ئیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان 9 محرم کو امام بارگاہ علی ابنِ ابی طالب مسقط پر حملے اور فلسطینی مہاجرین کیمپوں پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کرتا ہے۔ خان یونس مہاجر کیمپ حملے میں 19لسطینیوں کی شہادت اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سری نگر محرم کے جلوس کے شرکاء کی گرفتاریوں کی مذمت اور گرفتار عزاداروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ترکمانستان کے وزیر خارجہ رشید میرادوف 22 سے 24 جولائی تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کی مخالفت کردی۔اے این...
اسلام آباد سینئر قانون دان اور پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ آئینی عدالت...
اسلام آباد سینٹ قائمہ کمیٹی تجارت نے ٹی ڈیپ بورڈ سے ارکان پارلیمنٹ کو نکالنے پر وزارت تجارت کے ذمہ دار...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے جنوری سے لاپتہ چار بھائیوں کی بازیابی کی درخواست میں جڑواں شہروں کے ایس...
اسلام آباد چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرحادیو نے ملاقات کی ۔چیئرمین سینٹ نے...
اسلام آباد FBR، دوران ملازمت زچگی/پدری چھٹی سے متعلق اختیارات ازسر نو تفویض , سکیل 20سے 22 کی زچگی/پدری چھٹی کا...
اسلام آباد سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما اعظم خان سواتی نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول...
اسلام آ باد جماعت اسلامی کے صوبائی امراء کا اعلان کر دیا گیا۔ جماعت اسلامی کے صوبائی امراء کا استصواب مکمل...