پیرس،اسلام آباد (ایجنسیاں،اپنے نامہ نگار سے)مائیکروسافٹ کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ سروسزمیں خلل کے باعث دنیا بھر میں کمپنیوں کو خدمات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا، کئی ممالک میں ایئرلائنز‘بینک ‘ٹی وی چینلز ‘اسٹاک مارکیٹیں ودیگر ادارے متاثر ‘ہزاروں پروازیں معطل ‘ نیوز آؤٹ لیٹس نشریات جاری رکھنے سے قاصر ‘کاروباری اداروں میں لین دین نہ ہوسکا‘ اس تکنیکی مسئلے کی اصل وجہ ایک سائبر سکیورٹی کمپنی ہے جس کا نام کراؤڈ اسٹرائیک ہے‘اس کمپنی کی جانب سےاینٹی وائرس میں ایک ایسا اپ ڈیٹ بھیجا گیا تھا جس نے کمپیوٹر نظام میں تکنیکی خرابی کا آغاز کیا ۔ سائبرسکیورٹی کمپنی کراؤڈ اسٹرائیک کی جانب سے اعتراف کیا گیا ہے کہ اس فنی خرابی کی وجہ وہی ہیں، ونڈو ہوسٹس کے ایک اپ ڈیٹ میں خرابی پائی گئی جسے دور کیا جا رہا ہے،کمپنی کے مطابق یہ سکیورٹی کا مسئلہ نہیں اور نا ہی سائبر حملہ ہے۔کراؤڈ اسٹرائیک کے باس جارج کرٹز کا کہنا تھا کہ سب کچھ ٹھیک ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے،کراؤڈ اسٹرائیک نے اس کا حل جاری کر دیا ہے لیکن ماہرین کے مطابق اسے ہر متاثرہ ڈیوائس پر الگ الگ لاگو کرنا پڑے گا۔ہر مشین کو سیف موڈ میں مینوئل ریبوٹ کی ضرورت ہوگی اور آئی ٹی والوں کے لیے دردِ سر سے کم نہیں، قبل ازیں آسٹریلیا، امریکا، برطانیہ اور بھارت میں سروسز بند ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں جس سے بینک ‘میڈیا ہاؤسز، اور اسٹاک مارکیٹوں سے لے کر سرکاری ادارے اور ہوائی اڈے تک متاثر ہوئے ہیں۔امریکا میں کئی طیارے گراؤنڈ کردیے گئے۔آسٹریلیا کے سپراسٹور میں مائیکروسافٹ سروس کی بندش سے رقم کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث شہریوں کی قطاریں لگ گئیں۔ اس کے علاوہ برطانیہ، کینیڈا، بھارت، ملائیشیا، سنگاپور سمیت دیگر کئی ممالک میں بھی تکنیکی خرابی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔پاکستان میں زیادہ سے زیادہ 25بار ایزور کی بندش رپورٹ ہوئی جبکہ مائیکروسافٹ 365 صرف 13 بار بند ہوا۔پی ٹی اے نے ایک بیان میں کہا ہے کراؤڈ سٹرائیک کی اپڈیٹ کے سبب ہونے والی آئی ٹی بندش سے پاکستان میں بھی مائیکروسافٹ کے صارفین متاثر ہوئے ہیں۔اس تکنیکی مسئلے کی وجہ سے دنیا بھر میں ٹرانسپورٹ کا نظام، براڈکاسٹر، ہسپتال اور دیگر شعبے متاثر ہوئے ہیں۔ برطانیہ اور امریکہ میں بڑے ٹی وی چینلز کی نشریات بھی متاثر ہو چکی ہیں۔برطانیہ میں کئی ریل کمپنیوں نے بھی شکایت کی ہے کہ ان کا نظام اور شیڈول متاثر ہوا ہے۔ امریکا کی ریاست الاسکا میں پولیس کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فون ہیلپ لائن بھی دستیاب نہیں ہے۔پولینڈ میں بالٹک ہب ٹرمینل نے بحری جہازوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کنٹینر لانے سے گریز کریں۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں چند ڈاکٹروں نے شکایت کی ہے کہ وہ اپنے کمپیوٹر ریکارڈ تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے ہیں۔ادھر پی ٹی اے کے مطابق اس بندش سے پاکستان میں مائیکرو سافٹ کے صارفین بھی متاثر ہوئے، خرابی کے باعث متاثرہ پی سی اور سرورز اسٹارٹ اپ کے بچاؤ کے لئے ریکوری بوٹ لوپ میں چلے گئے ، جس کے باعث کچھ انٹرنیٹ سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں،کراؤڈ اسٹرائیک کی ویب سائٹ کے مطابق خرابی کی نشاندہی کے بعد اسے درست کر دیا گیا ہے، اس ضمن میں صارفین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے سپورٹ پورٹل سے سافٹ ویئر کو ری سٹور کرتے ہوئے اپ ڈیٹ کر لیں ۔
اسلام آباد ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے دو کینٹ بورڈز کے ایگزیکٹو افسران کا باہم تبادلہ کر دیا...
اسلام آبادسینیٹر فیصل واوڈانے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی اپنے اقتدار کیلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں، لوگوں کو...
لاہور سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن کےگورنر اسٹیٹ بنک کو 1000بڑے قرض نادہندگان کے ناموں کی فہرست...
اسلام آباد بنگلہ دیش نےبھارت سمیت 4 ممالک سے ہائی کمشنر واپس بلا لیے، بنگلہ دیش میں نئی حکومت کی جانب سے دنیا...
اسلام آباد ایف بی آر کے ان لینڈر یونیوسروس کےگریڈ20اور 21کے چار افسران کے تبادلے کر کے نئی تقرریاں کر دی ہیں...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی...
کراچی شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ پاکستان کا پہلا نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ پاک انگلینڈ ٹیسٹ...
کراچی جیو ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والی ڈرامہ سیریل ”کفارہ“ نے ایک طرف تو جہاں شائقین جیو کو اپنا گرویدہ بنا...