پشاور(جنگ نیوز)کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ نور ولی محسود کی خفیہ کال سامنے آگئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کال میں نور ولی محسود پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے ہدایات دے رہا ہے۔ فون کال میں نور ولی محسود کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ امن و امان کی صورتحال بگاڑنے کے دو طریقے ہیں، پہلا طریقہ یہ ہے کہ سرکاری اسکول یا اسپتال کو دھماکے سے اڑایا جائے،پولیس،فوج،ایف سی کے ایسے لوگوں کے گھروں کوبھی دھماکے سے اڑانا ہے جوبڑے عہدے پر ہوں۔ کالعدم ٹی ٹی پی سربراہ نے کہا کہ پھر ایک دو اسکول یا اسپتالوں کو دھماکے سے اڑا دو لیکن ذمہ داری نہ قبول کی جائے۔ نور ولی محسود کہتا ہے کہ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ پولیس اور فوجیوں کے گھروں کو تباہ کیا جائے۔ فون کال میں نور ولی محسود کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ کسی کو علم نہ ہو یہ سب کچھ میں نے کہا، اگر کسی نے پوچھا تو اپنے ذمے لے لینا کسی بھی طرح مجھے اس کارروائی کا حصہ نہ بنایا جائے۔ خفیہ کال میں احمد حسین عرف غٹ حاجی ثاقب گنڈاپور کو ہدایت دیتا سنائی دے رہا ہے کہ یہ بات چیت ہمارے درمیان رہے گی، کسی کو اس کا علم نہیں ہونا چاہیے۔ احمد حسین کہتا ہے کہ پولیس، فوج، ایف سی کے ایسے لوگوں کے گھروں کو دھماکے سے اڑانا ہے جو بڑے عہدے پر ہوں، غیر اعلانیہ طور پر اسکولوں کو یا تو بند کر دو یا پھر دھماکے سے اڑا دو۔
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف اور عوامی نیشنل پارٹی نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کی مخالفت کردی۔اے این...
اسلام آباد سینئر قانون دان اور پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ آئینی عدالت...
اسلام آباد سینٹ قائمہ کمیٹی تجارت نے ٹی ڈیپ بورڈ سے ارکان پارلیمنٹ کو نکالنے پر وزارت تجارت کے ذمہ دار...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے جنوری سے لاپتہ چار بھائیوں کی بازیابی کی درخواست میں جڑواں شہروں کے ایس...
اسلام آباد چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے آذربائیجان کے سفیر خضر فرحادیو نے ملاقات کی ۔چیئرمین سینٹ نے...
اسلام آباد FBR، دوران ملازمت زچگی/پدری چھٹی سے متعلق اختیارات ازسر نو تفویض , سکیل 20سے 22 کی زچگی/پدری چھٹی کا...
اسلام آباد سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما اعظم خان سواتی نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول...
اسلام آ باد جماعت اسلامی کے صوبائی امراء کا اعلان کر دیا گیا۔ جماعت اسلامی کے صوبائی امراء کا استصواب مکمل...