کراچی(اسٹاف رپورٹر) خواتین ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں دفاعی چیمپئن بھارت نے روایتی حریف پاکستان کو سات وکٹ سے شکست دے کر کامیاب آغاز کیا، پاکستانی کھلاڑی کھیل کے کسی شعبے میں حرف کے خلاف مزاحمت نہ کرسکیں،ٹاس جیت کر پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے صرف108رنزبناسکی،رہ امین 25 اور طوبیٰ حسن 22 رنز بناکر نمایاں رہیں جبکہ فاطمہ ثنا نے 16 گیندوں پر 22رنز بنائے،جواب میں بھارت کےپہلی وکٹ کیلئے شان دار85رنز نے پاکستانی ٹیم کو مشکلات سے دوچار کردیا،بھارت نے تین وکٹ پر109رنز بناکر سات وکٹ سے میچ اپنے نام کرلیا ، سمرتی مندھانا 45 رنز بنا کر نمایاں رہیں، شیفالی ورما نے 40اور دیالان نے 14رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے سیدہ عروب شاہ نے دو وکٹیں حاصل کی، میچ کے بعد پاکستانی کپتان ندا ڈار نے کہا کہ فرق دو پاور پلے کا تھا، وہیں ہم ہار گئے۔گر آپ پاور پلے جیتتے ہیں تو آپ گیمز جیتتے ہیں۔ ہم نے وکٹ دیکھی ہے اور ہم اگلے میچوں کے لیے بہتر منصوبہ بندی کریں گے۔بولنگ میں اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کیا،۔ ہمیں اکٹھے ہو کر اگلے میچ کے منصوبوں کے بارے میں بات کرنی ہے،بھارتی کپتان ہر من پریت کور نے کہا کہ ہماری بولرز اور اوپننگ جوڑی نے میچ کو ہمارے حق میں کردیا،پہلا میچ ہمیشہ دباؤ کا کھیل ہوتا ہے لیکن ہم نے اسے اچھی طرح سنبھالا۔ ہماری پوری ٹیمنے بہت اچھا کھیلا۔ جب ہم بولنگ کرتے ہیں تو ہم ابتدائی کامیابیوں کے بارے میں بات کرتے ہیں اور بیٹنگ میںاچھی شروعات کرتے نظر آتے ہیں اس لیے اسمرتی اور شفالی کو کریڈٹ جاتا ہے،جنہوںبے خوف کرکٹ کھیلی اور دبائو میں آئے بغیر میچ کو ہمارے حق میں کردیا ،پاکستان کے خلاف ہم نے اچھا کھیلا اور جس طرح سے ہم کھیلے اس سے ہم واقعی خوش ہیں۔ میرے گھٹنے کی تکلیف میں اب بہتری ہے،پلیئیر آف دی میچ 27سالہ دیپتی شرما نے کہا کہ ہم نے پلان کے مطابق کار کردگی دکھائی،جیت سے بہت خوشی ہوئی،ہماری بولنگ لائن نے درست سمت میں بولنگ کی، ٹیم متحد ہوکر کھیلی، ہہر کھلاڑی نے اپنا کردار خوب نبھایا،انہوں نے کہا جنوبی افریقا کے خلاف میں اپنی بولنگ پر بہت زیادہ محنت کی، جبکہ کیمپوں سے بھی فائدہ ہوا،پاکستانی کپتان ندا ڈار کی وکٹ لینے سے ہمیں میچ میں فائدہ ہوا وہ ایک اچھی بیٹر ہیں، جن کو آ وٹ کر کے بہت اطمینان ہوا، میری وکٹوں کی تعداد میں اضافہ ہورا ہے میں اس سے انجوائے کررہی ہوں،پاکستان کے خلاف صرف 20 رنز کے عوض تین وکٹ کی پر فار منس سے خوش ہوں، اب اگلے میچوں پر نگاہ مرکوز ہے۔
اسلام آباد ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے دو کینٹ بورڈز کے ایگزیکٹو افسران کا باہم تبادلہ کر دیا...
اسلام آبادسینیٹر فیصل واوڈانے کہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی اپنے اقتدار کیلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں، لوگوں کو...
لاہور سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان انفارمیشن کمیشن کےگورنر اسٹیٹ بنک کو 1000بڑے قرض نادہندگان کے ناموں کی فہرست...
اسلام آباد بنگلہ دیش نےبھارت سمیت 4 ممالک سے ہائی کمشنر واپس بلا لیے، بنگلہ دیش میں نئی حکومت کی جانب سے دنیا...
اسلام آباد ایف بی آر کے ان لینڈر یونیوسروس کےگریڈ20اور 21کے چار افسران کے تبادلے کر کے نئی تقرریاں کر دی ہیں...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی...
کراچی شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ پاکستان کا پہلا نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ پاک انگلینڈ ٹیسٹ...
کراچی جیو ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والی ڈرامہ سیریل ”کفارہ“ نے ایک طرف تو جہاں شائقین جیو کو اپنا گرویدہ بنا...